سہیل چیمہ، زیبا نازکے آٹے کی سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پیجاب کمپلیینٹ سیل لاہور ڈویژن کے چیئرمین سہیل چیمہ اور فوکل پرسن زیبا ناز نے چودھری پرویز الٰہی اور زبیر خاں کی ہدایت پر لاہور کے مختلف علاقوں والٹن روڈ آ کریم پارک راوی روڈ بند روڈ اور شیرا کوٹ کے علاقوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے لاہور شہر اور گردو نواح میں شہریوں کی سہولت کیلئے سرکاری ریٹ 647 روپے میں 10 کلو آٹے کا تھیلا لاہوریوں کی دہلیز پر ملے کو یقینی بنانے کیلئے دورہ کیا۔ اس موقع پر شہری بغیر شناختی کارڈ آٹے کی ڈیمانڈ کرتے پائے گے جبکہ متعدد علاقوں میں ٹرکوں والے چوہدری پرویز الٰہی کی اپنے شہریوں سے محبت کو نوٹوں کے عوض نیلام کر رہے تھے۔ کمپلینٹ سیل نے ایسا کرنیوالوں کو وارنگ دی کہ ایسا نہ کریں۔ آٹے کا ایک تھلا ایک شناختی کارڈ پر لیں اور دیں۔ اس موقع پر فوڈ محکمہ کو ہدایت دی کہ اللہ کا خوف کھاؤ وزیر اعلیٰ اچھی کاوش کو کامیاب بناؤ۔ اس موقع پر متعلقہ سرکاری افسران کے بارے موقع پر ہی ڈپٹی کمشر محمد علی کو آگاہ کیا گیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کمپلینٹ سیل چیئرمین زبیر خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو بھی رپورٹ پیش کردی گئی۔