• news

عمران خان اسمبلی تحلیل، پرویز الٰہی نہیں کرنا چاہتے :حسن مرتضیٰ 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان اسمبلی تحلیل کرنا چاہتے ہیں،لیکن پرویز الٰہی نہیں چاہتے کہ اسمبلی تحلیل ہو۔اسی اختلاف کی بنیاد پر پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ نہیں لے رہے۔پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید حسن مرتضی نے کہا کہ وزیراعلی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر واضح اختلاف موجود ہے۔

ای پیپر-دی نیشن