• news

متحدہ دھڑوں کی گورنر ہاؤس میں بیٹھک، حلقہ بندیوں کے خلاف مشترکہ احتجاج کا فیصلہ 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے تمام دھڑے گورنر ہاؤس میں ایک ساتھ بیٹھ گئے۔ ملاقات میں گورنر سندھ فاروق ستار خالد مقبول صدیقی مصطفیٰ کمال شریک ہوئے۔ تینوں رہنماؤں نے الیکشن کمشن کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے کامران ٹیسوری نے الیکشن کمشن فیصلے پر وفاق سے بات چیت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ حلقہ بندیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ کے شہری اضلاع میں ایم کیو ایم، پی ایس پی اور فاروق ستار مشترکہ احتجاجی تحریک کا حصہ ہوں گے۔ اجلاس کے دوران  پی ایس پی، ایم کیو ایم اور فاروق ستار نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کے معاملے پر تمام قانونی آپشنز اختیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ایک پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد کرنے کے ضمن میں ابتدائی خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔ شہریوں کے حقوق کیلئے توانا مشترکہ آواز اٹھائی جائے گی۔ مشترکہ اجلاس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ سندھ کی سیاست میں بڑا بریک تھرو ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن