• news

پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کیلئے میکرو اکنامک اصلاحات پر قائم رہے: برطانوی وزیر 


جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کے وزیر مملکت اینڈریو مچل نے جنیوا میں پاکستان کیلئے اچھا مشورہ دیدیا۔ اینڈریو مچل نے کہا کہ معیشت کے حساب سے یہ پاکستان کیلئے بہت چینلجنگ وقت ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف جائزہ پروگرام کی تکمیل کیلئے میکرو اکنامک اصلاحات پر قائم رہے۔ اصلاحات پروگرام ضروری ہے تاکہ حکومت اپنا حصہ ڈالنے کیلئے گنجائش پیدا کر سکے۔ اصلاحات پروگرام سے شراکت داروں اور انویسٹرز کا اعتماد بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ پاکستان کے ٹیکس دہندگان کردار ادا کریں تو ہم سب کیلئے مدد آسان ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن