• news

16برس تک امریکہ کی حساس معلومات کیوبا پہنچانے والی جاسوسہ 20 برس بعد رہا


ہوانا (نیٹ نیوز) کیوبا کی جاسوس اینا مونٹیس کو امریکی انٹیلی جنس برادری ’’دی کوئن آف کیوبا‘‘ یعنی کیوبا کی ملکہ جیسے نام سے یاد کیا کرتے تھے۔ مونٹیس امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی اے) میں کیوبا کے متعلق سیاسی اور فوجی مسائل کیلئے وقف مرکزی تجزیہ  کار بن گئیں جہاں انہوں نے 1985ء سے 2011ء کے درمیان ایک کامیاب کیریئر بنایا۔ انہیں 16 برسوں تک امریکہ کی خفیہ معلومات کیوبا پہنچانے پر سزا ہوئی۔ اب 20 برس بعد رہا کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن