2022ء پنجاب کے 8چڑیا گھروں سے 26 کروڑ 65 لاکھ روپے آمدن
لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبے میں سیلاب اور موسمی شدت کے باوجود سال 2022ء میں 49 لاکھ 89 ہزار 833 افراد پنجاب کے8 چڑیاگھروں کی سیرکو آئے۔ جس سے محکمہ کو 26کر وڑ 65لاکھ 62ہزار 443روپے کا ریونیو حاصل ہوا جبکہ سال 2022ء میں 375 جانوروں اور 4249پرندوں کی افزائش نسل بھی ہوئی۔ تفصیل کے مطابق لاہور چڑیاگھر میں 29لاکھ افراد سیر کیلئے آئے،20کروڑ 58لاکھ 69ہزار روپے آمدن ہوئی جبکہ 128جانوروں اور 569 پرندوں کی افزائش نسل ہوئی۔ سفاری زو لاہور میں 04لاکھ 39ہزار 32افراد سیر کیلئے آئے، 02کروڑ 48لاکھ 01ہزار 740روپے آمدن ہوئی۔ 34 جانوروں اور 347 پرندوں کی افزائش ہوئی۔ اسی طرح بہاولپور چڑیاگھر میں 04لاکھ 97ہزار 431لوگوں نے سیر کی جس سے 02کروڑ 26لاکھ 54ہزار 450روپے آمدن ہوئی۔ ڈیرہ غازی خان کے چڑیا گھر میں 02لاکھ 67ہزار 674 سیر بین آئے جن سے 69لاکھ 63ہزار 228روپے آمدن ہوئی۔ بہاولنگر چڑیاگھر میں 03لاکھ 20ہزار افراد سیر کو آئے جن سے 03لاکھ 38ہزار 490روپے آمدن ہوئی، وہاڑی چڑیاگھر میں 01لاکھ 16ہزار 400لوگ سیر کیلئے آئے، 12لاکھ 92ہزار روپے آمدن ہوئی بانسرہ گلی چڑیاگھر میں 17ہزار 20افراد سیر کو آئے، 01لاکھ 85ہزار 495روپے آمدن ہوئی۔ اسی طرح لوئی بھیر راولپنڈی 03ہزار 576افراد سیر کو آئے، 35ہزار 760روپے آمدن ہوئی۔ صوبے کے طول و عرض میں پھیلے وائلڈلائف پارکس /بریڈنگ سنٹرز جوہر آباد، بھکر، ہیڈ سلیمانکی اوکاڑہ، گٹ والا، جھنگ، بھاگٹ، کمالیہ، فتح پور، جلو پارک، چھانگا مانگا، پیرووال اور رحیم یار خان وائلڈلائف پارکس کی 04لاکھ 28ہزار 700لوگوں نے سیر کی، جس سے محکمہ کو 41لاکھ 77ہزار 765روپے کا ریونیو حاصل ہوا۔