• news

پٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم نہ کرنے کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ نے حکومت کا جواب طلب


لاہور (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ نے عالمی مارکیٹ کے تناسب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت میں وفاقی حکومت اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے  سماعت کی۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل  کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پر ہیں، قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو براہ راست منتقل کرنے کی بجائے معمولی کمی کی گئی  ہے۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے حساب سے کم از کم پچاس روپے ریلیف بنتا ہے جو نہیں دیا گیا۔ حکومت ریاستی سطح پر عوام کا استحصال کررہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن