• news

متنازعہ ٹویٹ کیس، اعظم سواتی کو عدالت سے دوبارہ طلبی کا نوٹس 


 اسلام آباد (وقائع نگار) سپیشل جج سنٹرل  کی عدالت میں زیر سماعت  سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ بابر اعوان ایڈووکیٹ کے جونیئر پیش ہوئے اور کہا کہ مذکورہ مقدمہ میں طلبی کا نوٹس نہیں ملا جس کی وجہ سے اعظم سواتی عدالت پیش نہیں  ہوئے۔ جس پر عدالت نے دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت31جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن