• news

سی ٹی ڈی  کے مختلف اضلاع میں کومبنگ آپریشن ،14مشتبہ افراد گرفتار 


لاہور ( این این آئی) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے دہشت گردی کے تناظر میں صوبے بھر میں کومبنگ آپریشن تیز کر دیئے ۔ حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایات پر مختلف اضلاع میں 70 کومبنگ آپریشن کیے گئے اور آپریشنز کے دوران 14مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ کومبنگ آپریشنز میں 3432مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ، سی ٹی ڈی نے 1290افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی ۔گرفتار 9افراد کے خلاف مقدمات درج  کر کے مزید  تفتیش شروع کردی  گئی ۔ملزمان سے اسلحہ ، لاڈ اسپیکر ، گولیاں برآمد ہوئیں ۔ حکام نے کہا کہ سی ٹی ڈی پنجاب صوبے کو محفوظ بنانے کے ہدف پر عمل پیرا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن