ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس کی جلد بندش کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریسٹورنٹس کی جلد بندش کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں اپنا لائف سٹائل تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا میں کہیں بھی ریسٹورنٹس رات گئے تک نہیں کھلتے ہیں۔ کہاں لکھا ہے ہم رات دس بجے ریسٹورنٹس شروع کریں۔ کیا ریسٹورنٹس والوں کے بچے نہیں ہیں جو ماحول تبدیلی سے متاثر نہیں ہوتے ہیں۔