• news

صوبے انسداد دہشتگردی کیلئے اداروں کو وسائل فراہم کریں: داخلہ کمیٹی 


اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبوں سے انسداد دہشت گردی کے لیے کام کرنے والے سکیورٹی اداروں کو جدید سہولیات اور وسائل فراہم کرنے کی سفارش کی ہے۔ کمیٹی نے  بلوچستان پولیس سے ہرنائی میں کوئلہ کے کان کنوں  پر حملے  کی رپورٹ 15دن میں طلب کر لی جبکہ  لاڑکا نہ  کی شہری ملیحہ ملک کو سکیورٹی اور معاملے کی غیر جانبدار تحقیق کر کے کمیٹی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت  کی گئی۔ اجلاس چیئرمین سینیٹر محسن عزیز کی زیرصدارت   پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ خیبرپی کے ، بلوچستان اور اسلام آباد میں حالیہ دہشت گردی کی لہر پر ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔ محسن عزیز نے کہاکہ سول سکیورٹی اداروں کو وسائل مہیا کرنے کے لیے کمیٹی تمام صوبوں کو خط لکھے گی تاکہ دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا سکے۔ 

ای پیپر-دی نیشن