فیروزوالہ میں لاکھوں کے ڈاکے مزاحمت پر 3افراد پر تشدد
فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈکیتی، چوری اورراہزنی کی 35وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں نے تاجر وں ،راہگیروں، اور فیملیز کو لوٹ لیا ۔ڈاکوئوں نے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لئے۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے تین افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ موٹروے انٹرچینج کالا شاہ کاکو کے قریب چار ڈاکوؤں نے کار سوار خرم چوہدری کی فیملی کو لوٹ لیا ۔ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم اور زیورات نقدی دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ۔رانا ٹاؤن کے قریب ڈاکوؤں نے محمد علی رضا کو روک کر لوٹ لیا ۔پیپلز کالونی فیروز والا میں چوروں نے وجیہ الحسن کے گھر داخل ہو کر پونے تین لاکھ روپے رقم اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے۔ ڈاکوؤں نے تاجر اورسابق صدر امن کمیٹی عامر جمیل کی دکان میں گھس کر اسے یرغمال بنالیا5لاکھ37ہزار چھین کر لے گئے ۔بھوتن پورہ میں ڈاکوئوں اور شہریوں کیساتھ لوٹ مار کی اور مزاحمت پر تینوں افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔فیکٹری ایریا کے علاقہ میں اشفاق سے رکشہ،کوٹ عبدالمالک میں اویس سے نقدی ،موبائل ،تھانہ صدر کے ہردیومیں چورلطیف کے گھر کا صفایا کر گئے۔