پی پی شہیدوں کی جماعت ،ہمارے قائدین نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں :بیگم بیلم حسنین
لاہور(لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے ہمارے قائدین نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں۔ ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہیدعظیم لیڈرتھیں۔ ان جیسے لیڈر قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کا ہر دور مثالی تھا تاریخ اٹھاکردیکھ لیں۔ پی پی کے دورمیں غریب کوحقوق کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات کیے گئے۔پی پی نے قربانیاں دے کر ملک کو مضبوط کیاایٹم بم بنایا زراعت اور صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کیے نجکاری اور قومیت کے واضح اثرات قوم کو نظر آئے۔