پہلا ون ڈے ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے ہرا دیا
لاہور ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ گرین شرٹس نے کیویز کی جانب سے 256 رنز کا ہدف 49 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان حاصل کرلیا ۔کراچی میں کھیلے گئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے مائیکل بریس ویل 43، لیتھم 42، فلپس 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔گرین شرٹس کی جانب سے نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کی اور 57 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اسامہ میر نے 2، محمد وسیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے مطلوبہ ہدف 49ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔