• news

سلمان شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات، وزیراعظم کا اہم پیغام پہنچایا 


لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سلمان شہباز نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے اور انہیں وزیراعظم شہباز شریف کا اہم پیغام پہنچایا۔ سیاسی منظر نامے پر جہانگیر ترین کی دوبارہ انٹری ہوئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے جہانگیر ترین کے گھر پر ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کے مشیر عون چوہدری بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والی  ملاقات میں ملکی اور پنجاب کی سیاسی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی جبکہ آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن