انٹر بنک، ڈالر 47 پیسے مہنگا: بڑی کمی سے سونا 3300 روپے تولہ سستا
کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ انٹربنک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر47 پیسے مہنگا ہوکر 227 روپے 88 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہو کر 237 روپے کا ہوگیا ہے۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کمی ہوئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت گزشتہ روز 3 ہزار 300 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 81 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کمی سے 155864 روپے ہوگئی ہے۔