عوام آٹے کیلئے ٹھو کریں کھا رہے ، حکو متیں ریلیف دینے میں نا کام
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کے صوبائی اور وفاقی حکام کو طلب کر لیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس میں کہا کہ عوام آٹے کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کے وفاقی اور صوبائی سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ کوطلب کرلیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے استفسار کیا کہ کیا خیبر پی کے میں کوئی وزیر خوراک ہے؟۔ حکومت ڈالروں کے پیچھے بھاگتی ہے لیکن عوام کو کچھ نہیں دے رہی۔