• news

آرمی چیف کی اماراتی صدرسے ملا قات ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال


ابوظہبی (این این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عرب میڈیا  کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور متحدہ عرب امارت کے صدر شیخ محمد زاید کے درمیان قصر الشاطی پیلس میں ملاقات ہوئی جس میں شیخ محمد بن زاید النہیان نے جنرل عاصم منیر کو پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی اور پاکستان اور پاکستانی عوام کی خدمت کے لیے ان کی نئی ذمہ داریوں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دفاعی اور عسکری امور میں تعاون کے تعلقات اور مشترکہ کام کے ساتھ ساتھ دونوں دوست ممالک کے مشترکہ مفادات کے لیے انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔مزید براں آرمی چیف جنرل عاصم منیر دبئی میں قصر زعیل پہنچے۔ آرمی چیف نے یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان تعاون و شراکت داری بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن