فواد خود بکے، ان کے ہوتے عمران کو دشمن کی ضرورت نہیں: مومنہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما فواد چودھری پر تنقید کی ہے۔ فواد چودھری کے بیان پر ردعمل میں مومنہ وحید نے کہا ہے کہ فواد چودھری خود بکے اور پی ٹی آئی میں آئے۔ فواد چودھری کا کام صرف الزام تراشی کرنا ہے۔ فواد چودھری کے ہوتے ہوئے عمران خان کو دشمن کی ضرورت نہیں۔ فواد چودھری یہ بھی بتا دیں کہ کتنے پیسے لیکر ق لیگ اور پھر پیپلز پارٹی چھوڑی۔ مومنہ وحید نے کہا کہ ان کی طرح پی ٹی آئی کے مزید 25 ارکان صوبائی اسمبلی میں وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔