• news

گوجرانوالہ: کمرے میں گیس بھرنے سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق، ساتھی کی حالت نازک 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کمرے میں جنریٹر کی زہریلی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور ریسکیو اہلکاروں نے دوسرے نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ علی پور روڈ ڈوگرانوالی کے قریب مبشر اور علی رضا سردی کی شدت کم کرنے کیلئے کمرے میں جنریٹر چلا کر سو گئے۔ اس دوران کمرے میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے مبشر جاں بحق اور علی رضا کی حالت غیر ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن