کار سرکار میں مداخلت کیس،عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع
اسلام آباد (آئی این پی ) انسداد دہشتگردی عدالت نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی احتجاج اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت کی ، دوران سماعت عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔