• news

اعتماد کا ووٹ لینے  کے مطالبے، جنیوا کانفرنس میں  مالی تعاون پر تہنیتی، گھی، مرغی، انڈے مہنگے ہونے کے خلاف قراردادیں جمع 


لاہور (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن نے اعتماد کا ووٹ لینے کے مطالبے، جنیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین کیلئے نو ارب ڈالر سے زائد مالی تعاون ملنے پر تہنیتی  اور گھی، مرغی، انڈے اور سبزیوں کی قیمت میں از خود اضافے کے خلاف قراردادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔ قرار دادیں مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور اور حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن