• news

قوم بھوک سے مر رہی حکمرانوں کو سیر سپاٹوں سے فرصت نہیں: اسد عمر 


لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر  نے کہا ہے کہ رابطہ عوام مہم سے  پارٹی گراس روٹ سطح  پر مزید مضبوط اور فعال ہو گی۔ رابطہ عوام مہم کا مقصد عوام تک عمران خان کا پیغام پہنچانا ہے۔ ڈور ٹو ڈور مہم میں تحریک انصاف کو عوام کی بھر پور پذیرائی حاصل ہے۔  امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ عوام بدحال اور حکمران ٹولہ خوشحال ہو گیا۔ قوم بھوک سے مر رہی ہے، امپورٹڈ حکمرانوں کو بیرونی دوروں اور سیر سپاٹوں سے فرصت نہیں۔ شہباز شریف اور بلاول زرداری، پی ڈی ایم حکمران ٹولہ بری طرح عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ ۔ انہوں نے اس امر کا اظہار جیل روڈ پر پارٹی کے دفتر میں یاسمین راشد، ڈاکٹر عظیم الدین، راجہ شکیل زمان، اعجاز منہاس، آمنہ جنجوعہ، شنیلہ علی، رخسانہ نوید ، شیخ امتیاز محمود، عبدالکریم خان  اور اویس یونس  سے ملاقات کے دوران کیا ہے۔ یاسمین راشد نے عوام رابطہ مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ عمران خان عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔ تحریک انصاف ہر محاذ پر ن لیگ کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔ رانا ثناء اللہ اور ان کے حواری کھلی غنڈہ گردی پر اتر آئے ہیں۔ عندلیب عباس نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں رانا ثناء اللہ اور ان کے حواریوں کی غنڈہ گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ اور عطا تارڑ  پنجاب میں کھلی غنڈہ گردی پر اتر آئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن