• news

 شیخ رشید‘راشد شفیق کیخلاف  نیو ائر پورٹ میں درج مقدمہ کی سماعت مکمل ، فیصلہ آج سنایا جائیگا


فتح جنگ (نامہ نگار ) جوڈیشل مجسٹریٹ فتح جنگ محمد عارف کی عدالت میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور انکے بھتیجے سابق پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق کے خلاف تھانہ نیو ائر پورٹ میں درج مقدمہ کی سماعت مکمل ہوگئی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج 11جنوری کوسنایا جائیگا مدعی مقدمہ قاضی محمد طارق ایڈووکیٹ کی جانب سے ملک عبدالفرید ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کی جانب سے ہائی کورٹ بار کے سابق صدر وراولپنڈی ڈویثرن کے معروف وکیل سردارعبد الرازق ایڈووکیٹ نے پیروی کی ۔

ای پیپر-دی نیشن