پنجاب اسمبلی ‘اکثریت ثابت کر دی‘ ن لیگ ‘پی پی اپنے ممبران کا تحفظ کریں:مسرت چیمہ
لاہور(نیوز رپورٹر) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے تحریک انصاف اور اتحادیوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنی عددی اکثریت اور نمبرز ثابت کر دیئے ہیں۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ کا بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہے۔ پنجاب میں ہمارے اتحاد کیخلاف پراپیگنڈا سراسر بے بنیاد ہے۔ حمزہ شہباز کا ہارس ٹریڈنگ سے وزیر اعلیٰ بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 167 ارکان میں سے ن لیگ اور پی پی کے ممبران کی حاضری 147 تھی۔ ن لیگ کے 145 ممبران اور پیپلز پارٹی کے 7 میں سے صرف 2 ممبران اجلاس میں شریک ہوئے۔ ن لیگ ممبران ناراض ہیں کیونکہ شریف خاندان سب کچھ اپنے گھر لے جاتا ہے۔ زرداری دوسری جماعتوں کے ممبران خریدنے پر توجہ مبذول کرنے کی بجائے اپنے ممبران کی وفاداریوں کا تحفظ کریں۔ اقتدار کا خواب دیکھنے والی اپوزیشن کے پاس پنجاب اسمبلی میں نمبر ہی پورے نہیں۔ اپوزیشن کے ہر غیر آئینی ہتھکنڈے کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کریں گے۔ حمزہ شہباز ایک مرتبہ پھر وزیر اعلیٰ کے منصب پر بیٹھنے کیلئے پاکستان آنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ کی آفر سن کر ہی حمزہ شہباز پاکستان آتے ہیں ورنہ وہ ملک سے باہر رہنا ہی پسند کر تے ہیں۔ مزید براں پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب میں انتشار پھیلانے کیلئے کرمنل منسٹر یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔ اپنا کام کرنے کی بجائے کبھی چوہدری شجاعت کے گھر اور کبھی پنجاب اسمبلی آجاتے ہیں۔انہیں بھی پتہ ہے کھوٹے سکے انکا ساتھ دینے والے نہیں ۔ صبح امپورٹڈ حکومت خوشخبری دے رہی تھی ہمیں بھیک مل گئی۔ یہ پیسہ سود سمیت لوٹانا بھی پڑے گا۔ قبل ازیں ۔