• news

سعودی ولی عہد کی طرف سے اعلانات قابل ستائش ہیں، طاہر اشرفی


اسلام آباد(نا مہ نگار)نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں 10 ارب ڈالر سے زیادہ پاکستان کیلئے امداد کا اعلان اور سعودی عرب کے ولی عہد کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور دو ارب ڈالر پاکستان کے ریزرو میں شامل کرنے کے حوالے سے اعلانات قابل ستائش اور پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت پر عالمی برادری اور دوست اسلامی عرب ممالک کے اعتماد کا اظہار ہے ۔ عالمی برادری اور دوست اسلامی ممالک اور مملکت سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے ساتھ تعاون کے اعلانات کا خیر مقدم اور شکریہ ادا کرتے ہیں۔پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کی افواہ سازی کرنے والوں کو اس اعلان سے شرمندگی ہوئی ہو گی یہ بات چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے قومی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ 

ای پیپر-دی نیشن