• news

پنجاب اسمبلی کی تحلیل ، درخواست لارجر بنچ کو بھجوانے کا تحریری فیصلہ جاری


لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب اسمبلی کی مجوزہ تحلیل روکنے کی درخواست مزید سماعت کیلئے لارجر بنچ کو بھجوانے کی سفارش کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ مقامی وکیل سلمان خالد کی درخواست پر جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لارجر بنچ اس نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے۔ اس درخواست کو بھی فل بنچ کے روبرو پیش کیا جائے۔ درخواست میں چوہدری پرویز الٰہی اور عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیاکہ پنجاب اسمبلی میں ارکان کی اکثریت اسمبلی تحلیل کی مخالف ہے، جب اکثریت اسمبلی کی تحلیل نہ چاہے تو وزیر اعلی اسمبلی نہیں توڑ سکتے، عمران خان بغیر کسی آئینی اختیار اسمبلی توڑنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن