• news

 صادق سنجرانی کی پارلیمانی وفد کے ساتھ شیخ عبد القادر جیلانی کے مزار پر حاضری


اسلام آباد (خبرنگار) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ عراق آمد پرعراقی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سینئر چیئرمین عامر الفائز نے ائیرپورٹ پر استقبال کیابعد ازاں ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔چیئرمین سینیٹ اور وفد نے پرتپاک استقبال پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عراق میں تعمیر نو اور ترقی کے نئے دور کے آغاز پر مبارک باد پیش کی۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عراقی پارلیمان کے اسپیکر کو سینیٹ آف پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفد کے ہمراہ بغداد میں الشیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار اقدس پر حاضری بھی دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن