• news

سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کو مستقل ضمانت دیدی


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کو مستقل ضمانت دے دی. عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ 100 فیصد ٹرائل کا حصہ بنے گا۔عدالت امید کرتی ہے کہ متعلقہ عدالت ٹرائل کے عمل کو تیز کرے گی۔امید ہے دو ماہ میں ریفرنس پر فیصلہ ہوجائیگاچیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اعجاز جاکھرانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب نے اعجاز جاکھرانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست کی مخالفت نہیں کی۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب کا کہنا تھا کہ نیب قانون کے مطابق ریفرنس پانچ سو ملین سے کم ہے۔چیف جسٹس نے خاتون گواہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے کو?ی خدشات ہیں تو پولیس سے رابطہ کریں۔کوئی اور مسئلہ ہے توالگ سے درخواست دائر کرے۔قانون کا اصول ہے کہ جب تک جرم ثابت نہ ہو جائے وہ بے گناہ ہوتا ہے۔اعجاز جاکھرانی نے 311ملین کے نیب ریفرنس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔.

ای پیپر-دی نیشن