امریکا میں چور ٹرک کے تالے توڑ کر 9 کروڑ کی پینٹنگز لوٹ کر فرار
کولاراڈو (نیٹ نیوز) بولڈر شہر میں مکمل طور پر مقفل ٹرک سے 5 شاہکار پینٹنگ چوری ہوگئیں جس کی تلاش میں پولیس سرگرداں ہے۔مصوری کے ان شاہکار کی قیمت پاکستانی روپوں میں 9 کروڑ 12 لاکھ روپے بنتی ہے۔ اس خزانے میں امریکی فن کار ارنسٹ مارٹن ہیننگز کی مشہور تخلیق ’لگونا پیبلو‘ بھی موجود تھی۔افسران نے یہ نہیں بتایا کہ قیمتی تصاویر کس میوزیئم سے لی گئی تھیں اور کہاں لے جائی جا رہی تھیں۔