تحریک صراط مستقیم عشرہء صدیق اکبر ؓمنائے گی، اشرف آصف جلالی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ تحریک صراط مستقیم 20 جمادیٰ ثانیہ سے 30 جمادیٰ ثانیہ تک ملک بھر میں عشرہء صدیق اکبر ؓمنائے گی۔ چھوٹے بڑے شہروں میں حضرت سیدنا صدیق ؓکی شان میں کانفرنسزاور سیمینارز کا انعقاد کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ عشرہ صدیق ؓقوم کو خلافتِ بلا فصل کی برکات سے روشناس کرانے کیلئے منایا جا رہا ہے۔ دشمنانِ اسلام آپ کیخلاف پروپیگنڈا کر کے لوگوں کا قرآن سے اعتماد اٹھانا چاہتے ہیں۔ حضرت سیدنا صدیق ؓکی ذات دیگر خلفاء کیلئے درسگاہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے مطابق سامراج کے پالتو لوگ حضرت سیدنا صدیقؓ کیخلاف بدگمانیاں پھیلانے میں مصروف ہیں۔