• news

سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوان نے پولیس حراست سے فرار قیدی کو گرفتار کرلیا


لاہور(نمائندہ خصوصی )سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوان نے پولیس حراست سے فرار قیدی کو گرفتار کرلیا۔ اٹک سے 2 قیدی پولیس کی حراست سے فرار ہوئے۔ ایک قیدی کو پولیس کی جانب سے فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا قیدی مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال میں داخل ہو گیا۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے سکیورٹی کانسٹیبل عدیل نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قیدی کو فوری طور پر گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ آغا محمد یوسف کا سکیورٹی کانسٹیبل کو شاباش دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایس پی یو کے جوانوں کو ایسے حالات سے نمٹنے کے لیے کمانڈوز ٹریننگ کروائی جاتی ہے‘ آئندہ بھی بروقت کارروائی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کانسٹیبل عدیل کو سی سی تھری سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن