30سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد
لاہور(نمائندہ خصوصی) مصطفی آباد کے علاقے دھرم پورہ پل کے قریب فٹ پاتھ پر 30سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا‘پولیس نے نعش شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ موت نشے کی زیادتی اور سردی کے باعث واقع ہوئی ہے۔