ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا دورہ دارالامان ‘خواتین کے مسائل سنے
فیروزوالہ( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسز شاہدہ سعید نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ طارق فاروق شاہ کے ہمراہ دارالامان کا دورہ کیا ۔ سپرنٹنڈنٹ دارال امان اسماء عابد نے استقبال کیا اور رہائشی خواتین کو دی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی، دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ جج مسز شاہدہ سعید نے دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا ازخود جائزہ لیا اور رہائشی خواتین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ طارق فاروق شاہ نے دارالامان کے اکاؤنٹس سے متعلقہ ریکارڈ چیک کیا۔