بھارتی بیس بال ٹیم نے پاکستان آمد کی دعوت قبول کرلی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارتی بیس بال ٹیم نے اسلام آباد میں ہونے والے ویسٹ ایشیا چیمپئن شپ ایونٹ کیلئے پاکستان آمد کی دعوت قبول کرلی۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن نے بھارت کو رواں ماہ اسلام آباد میں شیڈول ویسٹ ایشیا چیمپئن شپ میں شرکت کی دعوت دی تھی جو اس نے قبول کرلی ہے۔ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 25 جنوری سے یکم فروری تک اسلام آباد میں ہوگا ۔