کرکٹ کے معاملات کو سیاسی مداخلت سے نکالنا چاہئے : رمیز راجہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کرکٹ سے تعلق نہ رکھنے والے کو مینجمنٹ دینا اندھیرے میں چیز ڈھونڈنے جیسا ہے،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں رمیز راجہ کے اعزاز میں تقریب ہوئی جہاں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا۔رمیز راجہ نے کہا کہ لوگوں کا ایک مائنڈ سیٹ بنادیا گیا کہ کرکٹرز اچھے ایڈمنسٹریٹرز نہیں ہوسکتے۔ آگے چل کر کرکٹ کے معاملات کو سیاسی مداخلت سے نکالنا چاہیے اور اس میں میرٹ لائیں، جس کا جو دور ہے اسے پورا کرنے دینا چاہیے۔