ہیتھرو ائرپورٹ پر یورینیم پیکج کا معاملہ، رپورٹس حقائق پر مبنی نہیں: دفتر خارجہ
اسلام آباد (نیٹ نیوز) دفتر خارجہ نے لندن کے ہیتھرو ائرپورٹ پر یورینیم پیکیج سے متعلق میڈیا رپورٹس پر کہا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی بھی معلومات باضابطہ طور پر شیئر نہیں کی گئی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ رپورٹس حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ یورینیم پاکستان سے عمان کے راستے ایک پرواز کے ذریعے برطانیہ پہنچا تھا۔
دفتر خارجہ