سعودی عرب نے شہریت کے قانون میں بڑی تبدیلی کر دی، اختیار ولی عہد کو مل گیا
ریاض (امیر محمد خان سے) سعودی عرب میں شہریت دینے کے قانون آرٹیکل 8 میں ترمیم کردی گئی۔ جس کے تحت شہریت دینے کا اختیار وزیر داخلہ سے لیکر ولی عہد کو دیدیا گیا۔ محمد بن سلمان کی ہدایت پر شہریت دینے کے قانون میں ترمیم متعارف کرائی گئی۔ قانون میں درج جملے ’’وزیر داخلہ کے فیصلے کے ذریعے‘‘ کو ’’وزیر داخلہ کی تجویز پر اور وزیراعظم کے حکم سے‘‘ سے بدل دیا گیا۔ اس قانون کے تحت سعودی شہریت غیر ملکی باپ اور سعودی ماں کے بچے کو ملک میں پیدا ہونے پر چند شرائط مکمل کرنے پر دی جاسکے گی۔
سعودی شہریت