شہباز، بلاول پاکستان کیلئے گداگری کر رہے ہیں، فخر ہونا چاہئے: شجاعت
اسلام آباد (خبر نگار) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ گداگری کا الزام لگا کر اپنے آپ کو بڑا سمجھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ہر روز فقیر کہہ کر پکارا جا رہا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وہ یہ گداگری پاکستان کے لیے کر رہے ہیں جس پر انہیں فخر ہونا چاہیے۔ پاکستان میں موجود سیلاب زدگان کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کی خاطر پیسے مانگ رہے ہیں، چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ یہ پیسے اگر انھیں چوک میں کھڑے ہو کر بھی مانگنے پڑے تو اس پر بھی انہیں فخر ہونا چاہیے اور اس نیک کام میں ہم بھی ان کے ساتھ شریک ہونگے۔
شجاعت