• news

عمران کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس، ہم پر اعتماد کریں: الیکشن کمشن 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن نے چیئرمین تحر یک انصاف عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجاکی سر براہی میں 5 رکنی کمشن نے کی۔ سما عت کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہاکہ الیکشن کمشن کی گزشتہ سماعت کا حکمنامہ نہیں ملا، لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمشن کا نوٹس چیلنج کیا ہے۔ ممبر اکرام اللہ خان نے کہاکہ اس کمشن پر اعتماد کریں، عدالت جانے میں جلد بازی نہ کریں، ہو سکتا ہے جو آپ کو لگتا ہے وہ فیصلہ نہ آئے۔
سماعت ملتوی

ای پیپر-دی نیشن