پنجاب اسمبلی اجلاس غیر آئینی تسلیم نہیں کرتے عمران کو ووٹ سے مائنس کرینگے رانا ثناء
لاہور (نوائے وقت رپورٹ +خبرنگار) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ وزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی کو 20 سے 22 دن ملے تھے جس میں انہوں نے روزانہ اربوں روپے کی کرپشن کی، ان کی ساری توجہ ماسٹر پلان کی منظوری پر رہی، عدالت نے پرویز الٰہی کو جو ریلیف دیا وہ پنجاب کے عوام کو بہت مہنگا پڑا، ہماری عدالت سے استدعا ہے کہ اس کیس کا جلد فیصلہ دے تاکہ اقلیتی حکومت عوام پر مسلط نہ رہے۔ عمران خان نے لوگوں کو بدتمیزی سکھائی، افسوس ہے کی میری گاڑی پر جوتا مارا گیا، اس شخص کو ہمارے کارکنوں نے خوب مارا لیکن وہ بیچارہ تو مظلوم اور بے شرم انسان کے ہاتھوں گمراہ ہوا ہوا تھا، ضرورت اس بات کی ہے کہ اصل فتنہ کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران کے فتنے کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کر دیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا عمران خان ایک فتنہ فساد اور پاکستانی سیاست میں ناسور ہے۔ 20 دن کے ریلیف میں پنجاب حکومت نے دو ارب روپے فی دن کے حساب سے کرپشن کی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا سلمان شہباز کی جہانگیر ترین سے پہلی ملاقات نہیں ہے۔ وہ پہلے بھی ایسی ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔ حمزہ شہباز اپنی والدہ کی عیادت کے لئے بیرون ملک میں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے جو نمبر شو کئے گئے وہ جعلی ہیں اور الیکشن کے نتائج بھی پورے نہیں کئے۔ مزید براں معاون خصوصی وزیر اعظم عطا تارڑ نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ غیر آئینی ہے۔ قانونی کارروائی کر یں گے۔
رانا ثناء