• news

محاصرے تلاشی کاروائیاں جاری ایک اور نوجوان گرفتار


سری نگر (کے پی آئی) بھارتی فورسز نے سرینگر میں ایک بے گناہ نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے نوجوان کو جس کی شناخت فرزان فروز کے نام سے ہوئی ہے‘ شہر میں ایک چوکی سے گرفتار کیا۔ جبکہ  ضلع کپواڑہ میںبھارتی فوج کی گاڑی نے ایک کار کو جان بوجھ کر ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔فوج کی گاڑی نے ضلع کے علاقے ہاین میںجان بوجھ کر ایک کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو شہری موقع پر ہی جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔دوسری جانب ایک سڑک حادثے میں بھارتی فوج کے ایک افسر سمیت تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔بھارتی فوج نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ فوج کی ایک گاڑی ضلع کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں گشت کے دوران برف سے ڈھکی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری ۔سابق وزیر اعلی  اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے  کہا ہے کہ دفعہ 370 کے بعد کوئی بدلاو نہیں آیا ہے، جبکہ سیکورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی اور وی ڈی سیز کو سرگرم بنانا اب سرکار کی ایک مجبوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو کبھی زمین کے حصول کے بہانے تنگ کیا جا رہا ہے تو کبھی ملازمین کے خلاف کارروائیوں سے ستایا جا رہا ہے جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے لداخ کے رہنمائوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی منفرد شناخت اورمفادات کے تحفظ کی خاطر اجتماعی جدوجہد کے لیے جموں وکشمیر کے لوگوں کو ساتھ دیں۔
کشمیر

ای پیپر-دی نیشن