خیبر: 5 سالہ بچہ ٹیوب ویل کیلئے کھودے گئے گڑھے میں گر کر جاں بحق، اہلخانہ نے کنویں کو قبر قرار دے دیا
پشاور (نیٹ نیوز) ضلع خیبر میں 5 سالہ بچہ 80 میٹر گہرے ڈگ ویل میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ 27 گھنٹے آپریشن میں کامیابی نہ ملنے پر اہل خانہ نے گڑھے کو ہی قبر قرار دے۔ اہل خانہ نے آپریشن کے بعد وہیں نماز جنازہ ادا کر کے بورنگ کو مٹی سے بھر دیا۔