• news

میاں چنوں:  گھریلوجھگڑے پر سسرالیوں نے بہو پر تیزاب پھینک دیا


میاں چنوں (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) تھانہ تلمبہ کی حدود میں گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو پر تیزاب پھینک دیا، جس سے خاتون کی حالت نازک ہو گئی جسے میاں چنوں کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 جہاں حالت مزید خراب ہونے کی صورت میں نشستر ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ واقعہ میں متاثرہ خاتون کا 50 فیصد سے زائد جسم جھلس گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ جھگڑے کے دوران لڑکی کی ساس اور نند نے تیزاب پھینکا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ 2 خواتین کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن