پی ٹی اے کی سائبر سکیورٹی کی سالانہ رپورٹ 2022ء جاری
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کریٹیکل ٹیلی کام ڈیٹا اینڈ انفراسٹرکچر سکیورٹی ریگولیشنز (سی ٹی ڈی آئی ایس آر) پر مبنی سائبر سکیورٹی کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2022ء جاری کر دی ہے۔ اس رپورٹ میں پاکستان میں ٹاپ 15 ٹیلی کام آپریٹروںکی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے تیاری کا تفصیلی تجزیہ بیان کیا گیا ہے۔ پی ٹی اے نے سرفہرست 15 آپریٹروںکے آڈٹ کیے، جن کی درجہ بندی ان کے نیٹ ورک کے سائز، لائسنس کی اقسام اور د یگر عوامل کی بنیاد پر کی گئی۔ ٹی اے کی رجسٹرڈ سائبر سکیورٹی فرموں کے ذریعے کیے گئے تھرڈ پارٹی آڈٹ پر مبنی ہے۔