عمران کے پاکستان اور افغانستان کے خارجہ امور سے متعلق بیان قابل مذمت: شیری رحمان
اسلام آباد(خبر نگار) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان اور افغانستان کے خارجی امور اور دہشت گردی سے متعلق بیان قابل مذمت ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بطور سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ عمران خان کو خطے کے سکیورٹی معاملات اور تاریخ کی اتنی ہی جانکاری ہے جتنی جرمنی اور جاپان کے جغرافیہ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کے دور حکومت میں پاکستان خارجہ تنہائی کا شکار ہوا وہ آج وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خارجہ امور پر بھاشن دے رہا ہے۔