• news

پنجاب اور کیلی فورنیا کے درمیان سسٹر پراونس معاہدے پر دستخط


سیکرامینٹو(این این آئی)امریکی ریاست کیلی فورنیا کے دارالخلافہ سیکرامینٹو میں پاکستان کے صوبے پنجاب اور کیلی فورنیا کی حکومتوں کے درمیان سسٹرپرواونس معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق معاہدے پر کیلی فورنیا کی ریاستی اسمبلی کے اسپیکر اینتھونی رینڈن جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ واصف خورشید نے دستخط کیے۔معاہدے کا مقصد فریقین کے درمیان باہمی مفید تعلقات کا قیام اور شہریوں کے درمیان کاروبار، معیشت، تعلیم، ماحولیات اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں براہ راست تعلقات کو فروغ دینا ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب میں امریکا میں پاکستانی سفیرمسعود خان اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی شریک ہوئے۔پاکستانی وفد کو یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کا دورہ بھی کروایا گیا جہاں انہوں نے چانسلر گیری مے سے ملاقات کی۔

ای پیپر-دی نیشن