فیصل آباد: گھریلو حالات، بیماری سے دلبرداشتہ خاتون سمیت تین افراد کی خود کشی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) حالات اور بیماری سے دلبرداشتہ خاتون سمیت تین افراد نے خودکشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کے باعث خراب گھریلو حالات کے نتیجے میں ہونے والے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر مجیداں بی بی زوجہ ارسلان سکنہ پنڈی بھٹیاں اور بشیر احمد ولد مجاہد علی سکنہ جھنگ نے زہریلا کیمیکل نگل لیا۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے۔ ماموں کانجن کے علاقہ 514 گ ب کا رہائشی چالیس سالہ علی شیر عرصہ دراز سے بیماری میں مبتلا تھا اور غربت کے باعث گھر کے حالات انتہائی خراب تھے،اس نے کنویں میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔