ایچ ای سی نے 70سال سے زائد عمر کے شخص کو قانونی مشیر تعینات کر دیا
اسلام آباد (نامہ نگار) ہائیر ایجوکیشن کمشن (ایچ ای سی) نے 70سال سے زائد عمر کے شخص کو قانونی مشیر (کنسلٹنٹ لائ) تعینات کر دیا ہے۔ شاہد خالدکو کنسلٹنٹ لاء کو اسلام آباد میں تین ماہ کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
ان کو ایک لاکھ روپے ماہانہ کنسلٹنسی کی مد میں ادا کیا جائے گا، اس کے علاوہ انہیں 2ہزار روپے سے 2560روپے تک ٹی ڈی اے بھی دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خالد کی عمر 70سال سے زائد ہے لیکن انہیں کنسلٹنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔