• news

ممبر پنجاب بار کونسل رانا آصف کو سزا‘ ہائیکورٹ کے باہر وکلاء کا دھرنا


لاہور (خبر نگار) ممبر پنجاب بار کونسل رانا محمد آصف کو ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی جانب سے توہین عدالت کی سنائی جانے والی سزا کے خلاف وکلاء نے گزشتہ روز بھی احتجاج کیا۔ وکلاء نے لاہور ہائیکورٹ کے ججز گیٹ پر کیمپ لگا کر جنرل ہائوس کا اجلاس منعقد کیا۔ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شریک وکلاء میں ممبر پنجاب بار کونسل وائس چیئرمین سید جعفر طیار بخاری‘ فاروق کھوکھر‘ مظہر محمود بھٹی‘ کامران بشیر مغل‘ ذبیع اللہ ناگرہ‘ احمد یار چاولی‘ سابق سیکرٹریز سپریم کورٹ بار اسد منظور بٹ‘ اسلم زار‘ لاہور بار  ایسوسی ایشن کے صدر رائو سمیع‘ سیکرٹری عمار یاسر‘ سابق سیکرٹری لاہور بار سلیم لاوی سمیت دیگر شامل ہیں۔ وکلاء نے کہا کہ رانا آصف نے کوئی توہین عدالت نہیں کی۔ حق کی بات کرنا توہین نہیں سمجھتے۔ وکلاء نے  کہا کہ آج پورے لاہور میں میں لاک ڈائون ہے اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔ اگر رانا آصف کی سزا ختم نہ کی گئی تو پورے پنجاب میں لاک ڈائون کر دیا جائے گا اور ججز گیٹ کے سامنے دھرنا جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن